i بین اقوامی

تنزانیہ، طوفانی بارشوں سے تباہی، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے 155افراد ہلاکتازترین

April 26, 2024

تنزانیہ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 155افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق تنزانیہ کے وزیر اعظم نے تصدیق کی کہ ملک میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں بچوں، بزرگ اور خواتین سمیت 155 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔تنزانیہ کے اعلی حکام کا کہنا ہے کہ تباہ کن بارشوں سے 51ہزار سے زیادہ گھر اور 2لاکھ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، سیلاب کی وجہ سے مجموعی ہلاکتیں 155اور 236افراد زخمی ہوئے ہیں۔علاوہ ازیں تنزانیہ کے دارالحکومت ڈوڈوما میں پارلیمنٹ کو بتایا گیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں تیز ہواؤں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے ساتھ ہونے والی شدید بارشوں نے کافی نقصان پہنچایا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی