i بین اقوامی

تیونس کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا، کامل مدوری وزیراعظم مقررتازترین

August 08, 2024

تیونس کے صدر نے وزیراعظم کو برطرف کردیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق ایوان صدر کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ صدر قیس سعید نے وزیراعظم احمد ہاچانی کو عہدے سے ہٹادیا۔ ایوان صدر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ احمد ہاچانی کی جگہ سماجی امور کے وزیر کامل مدوری کو وزیراعظم مقرر کردیا گیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق احمد ہاچانی گزشتہ سال یکم اگست کو وزیراعظم بنے تھے، اب انہیں عہدے سے ہٹانے کی کوئی وضاحت نہیں دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر قیس سعید نے اس سے قبل نجلا بوڈن کو بھی وزیراعظم کے عہدے سے بغیر وجہ بتائے عہدے سے ہٹا دیا تھا جس کے بعد احمد ہاچانی کو وزیراعظم بنایا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی