i بین اقوامی

تیونس کے صدر نے نئے وزیر اعظم کا تقرر کر دیاتازترین

August 08, 2024

تیونس کے صدر قیس سعید نے وزیر اعظم احمد ہیچانی کو برطرف کرکے سماجی امور کے وزیر کامیل مدوری کو انکی جگہ ملک کا نیا وزیر اعظم مقرر کردیا ہے۔ تیونس کے ایوان صدر نے اس فیصلے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ یہ اعلان 6 اکتوبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات سے دو ماہ قبل کیا گیا ہے، جب سعید دوسری بار پانچ سالہ صدارتی مدت کے لیے انتخاب لڑیں گے۔ مدوری 1974 میں پیدا ہوئے تھے۔ حکومت میں جزوی ردوبدل کے حصے کے طور پر انہیں 25 مئی 2024 کو سماجی امور کا وزیر مقرر کیا گیا تھا۔ اس سے پہلے وہ نیشنل ہیلتھ انشورنس فنڈ کے چیئرمین تھے۔ برطرف کئے گئے احمد ہچانی کو گزشتہ سال اگست میں وزیر اعظم مقرر کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی