ایران کی جانب سے تیل بردار بحری جہازوں پرقبضے کے بعد امریکا کے 3ہزار سے زائد فوجی بحیرہ احمر پہنچ گئے،غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی سیلرز اور میرینز یو ایس ایس باتعان اور یو ایس ایس کارٹر ہال جنگی جہازوں پر پہنچے اور وہ پانچویں بیڑے کو کمک اور سمندری صلاحیت مہیا کرتے ہیں،یو ایس ایس باتعان فکسڈ ونگ اور روٹری طیاروں کے ساتھ ساتھ لینڈنگ طیارے بھی لے جا سکتا ہے۔یو ایس ایس کارٹر ہال، ایک گودی لینڈنگ جہاز ہے اور یہ میرینز، ان کے سامان، اور انھیں ساحل پر اتارتا ہے،امریکی فوج کا دعوی ہے کہ ایران نے گذشتہ دوبرسوں کے دوران خطے میں بین الاقوامی پرچم بردار قریبا 20مال بردار یا تیل بردار بحری جہازوں کو یا تو قبضے میں لیا ہے یا ان کا کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش کی ہے،امریکا نے گذشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کو خلیج میں بحری جہازوں پر قبضے سے روکنے کے لیے مشرق وسطی میں جنگی بحری جہاز، ایف 35اور ایف 16لڑاکا طیارے بھیجے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی