i بین اقوامی

تیل فروخت کا ایرانی لائسنس منسوخ، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہتازترین

July 08, 2026

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے ایرانی تیل کی محدود فروخت کی اجازت دینے والا 21 جون کا جنرل لائسنس منسوخ کیے جانے کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کاروباری سرگرمیوں کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں 1.87 ڈالر فی بیرل اضافہ ہوا جس کے بعد قیمت 76.03 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔ایران پر حالیہ امریکی حملوں کے بعد امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 3 فیصد سے زیادہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 72.65 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی