i بین اقوامی

تبدیلی کیلئے برطانوی عوام کا شکریہ، سرکیئر اسٹارمرتازترین

July 05, 2024

سربراہ لیبر پارٹی سرکیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ ملک کے عوام نے تبدیلی کا ووٹ دیا، عوام نے فیصلہ سنادیا وہ تبدیلی کیلئے تیار ہیں، اتنے بڑے مینڈیٹ کے ساتھ اتنی بڑی ذمہ داری بھی عوام نے دی، برطانوی عوام کی خدمت کریں گے۔انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنے سپورٹرز سے خطاب میں ان کاکہنا تھا کہ برطانوی عوام نے صفحہ بدل لیا ہے، انتخابات میں نوجوانوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، ہمیں فوری تبدیلی لانے کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے۔ سربراہ لیبر پارٹی سرکیئر سٹارمر نے کہا کہ لیبر پارٹی بدل چکی ہے اور یہ تبدیلی ہمارے طرز حکومت میں نظر آئے گی، ملک پہلے اور پارٹی بعد میں ہوتی ہے، ہمیں بھاری مینڈیٹ ملا ہے، تبدیلی کیلئے برطانوی عوام کا شکریہ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی