i بین اقوامی

تاجپوشی کے دن شاہ چارلس سات سوسال قدیم کرسی پر بیٹھیں گےتازترین

May 01, 2023

برطانیہ کے شاہ چارلس کی تاجپوشی اگلے ہفتے کے روز ہوگی، اس روز کرسیوں کے ایک گروپ کے استعمال کا مشاہدہ کیا جائے گا،تاریخی سینٹ ایڈورڈ کی کرسی جو 700سال سے زیادہ پہلے بنائی گئی تھی اور پہلی مرتبہ 1308میں کنگ ایڈورڈ دوم کی تاجپوشی کے موقع پر استعمال ہوئی تھی، چارلس کی تاجپوشی کے وقت استعمال کی جائے گی، علاوہ ازیں بکنگھم پیلس نے ایک بیان میں کہا کہ بادشاہ اور ان کی اہلیہ کمیلا تقریب کے مختلف مراحل میں دیگر تاریخی کرسیوں پر بیٹھیں گے،چارلس کو اگلے ہفتے لندن کے ویسٹ منسٹر ایبی میں ایک تقریب میں باضابطہ طور پر بادشاہ کا تاج پہنایا جائے گا جس میں مختلف سربراہان مملکت اور غیر ملکی معززین شرکت کریں گے۔ شاہ چارلس اپنی والدہ ملکہ الزبتھ کی جگہ سنبھالیں گے، ملکہ الزبتھ کاانتقال ستمبر میں ہو گیا تھا،چارلس اور ان کی اہلیہ کمیلا تاجپوشی کے موقع پر ملبوسات کے دو سیٹ پہنیں گے،آمد پر سرخ رنگ کا ٹکسڈو اور روانگی کے وقت ایک شاہی جامنی رنگ کا گان پہنیں گے ۔ یہ ملبوسات یا تو پہلے سے محفوظ کیے گئے ہیں یا لندن کی 334سالہ ٹیلرنگ فرم ایڈی ریوین کرافٹ نے بنائے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی