i بین اقوامی

تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3شدت کا زلزلہ، عمارتیں لرز گئیںتازترین

April 23, 2024

تائیوان ایک بار پھر زلزلے سے لرز اٹھا ، تائیوان کے مشرقی علاقے میں 6.3شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق تائیوان کی مشرقی کائونٹی ہوالین میں زلزلے کے شدید جھٹکے ریکارڈ کیے گئے ، تائیوانی زلزلہ پیمامرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 5.5کلومیٹر تھی۔زلزلے سے دارالحکومت تائی پے کی عمارتیں لرز گئیں، تاہم فوری کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، یہ زلزلہ رواں ماہ کی چار تاریخ کو آنیوالے زلزلے کے آفٹر شاکس کاحصہ ہیں ، جو کہ تائیوان کی پچیس سالہ تاریخ کا شدید ترین زلزلہ قرار دیا گیا تاہم کئی برسوں کی تیاری نے بڑی تباہی سے بچا لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی