i بین اقوامی

سرحدی علاقے میں علیحدگی پسند گروہ کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی، پاسداران انقلابتازترین

July 01, 2026

ایران کے پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ شمال مغربی سرحدی علاقے میں علیحدگی پسند گروہ کے داخلے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔آئی آر جی سی کے مطابق یہ گروہ ایران میں داخل ہو کر تخریبی اور دہشت گردانہ کارروائیاں کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم کے مطابق فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کی اور سرحدی علاقے میں گھات لگا کر اس گروہ کو نشانہ بنایا، کارروائی کے دوران گروہ کے تمام 6 ارکان مارے گئے۔خیال رہے کہ ایران میں مختلف سرحدی علاقوں میں کئی مسلح علیحدگی پسند گروہ سرگرم ہیں، جن کے بارے میں تہران اکثر سکیورٹی خطرات کا الزام لگاتا ہے۔دوسری جانب ایران کی سکیورٹی فورسز اور کردستان فری لائف پارٹی (پی جے اے کے) کے جنگجوں کے درمیان حالیہ دنوں میں ہونے والی جھڑپوں اور فائرنگ کے تبادلے کے بعد، پی جے اے کے نے اپنے چار اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔تنظیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں۔ بیان میں مزید دعوی کیا گیا کہ اس جھڑپ کے دوران پاسدارانِ انقلاب کے متعدد اہلکار بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔کردستان فری لائف پارٹی کے عسکری ونگ کا کہنا ہے کہ وہ اس حملے کا جواب دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی