حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے اسرائیل کے ان الزامات کو مسترد کر دیا ہے کہ حماس الشفا ہسپتال کی آڑ لے اپنی جنگجوں کو تحفظ فراہم کر رہا ہے،اسامہ حمدان نے کہا اسرائیل الشفا ہسپتال کے قریب فوجی ہیڈ کوارٹرز کی بات کر کے ہسپتالوں پر بمباری کو جواز فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے،ہسپتال کے قریب ایک سرنگ کی موجودگی کے بارے میں اسرائیلی فوج کے ترجمان کے دعوے کے جواب میں بیروت میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسامہ حمدان نے کہا سرنگ کی موجودگی کے بارے میں اسرائیل کے دعوے غلط ہیں، یہ ایندھن ذخیرہ کرنے کی سہولت ہے،انہوں نے کہا کہ ہسپتالوں کے قریب راکٹ لانچ کرنے کے پلیٹ فارمز کی موجودگی میں کوئی صداقت نہیں، انہوں نے کہا اسرائیلی فوج کی طرف سے دکھائی جانے والی آڈیو ریکارڈنگز جعلی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی