i بین اقوامی

وینزویلا نے ٹرمپ کی جاری کردہ ملک کے تبدیل شدہ نقشے کی تصویر مسترد کردیتازترین

January 22, 2026

وینزویلا نے امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جاری کردہ ملک کے تبدیل شدہ نقشے کی تصویر مسترد کردی۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ، انصاف اور امن نے اس پر ردِعمل دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر کہاکہ قومی حکومت اس بات کی توثیق کرتی ہے کہ وینزویلا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔وزارت کے مطابق یہ تصویر امریکا کے براعظموں کا ایک نقشہ دکھاتی ہے جسے مصنوعی ذہانت کے ذریعے تبدیل کیا گیا ہے اور اس میں وینزویلا، گرین لینڈ اور کینیڈا کو ایسے ظاہر کیا گیا ہے جیسے وہ امریکا کے علاقے ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی