i بین اقوامی

برطانوی وزیراعظم اگلے ہفتے چین جائینگے ، تجارتی مذاکرات کی بحالی کا امکانتازترین

January 22, 2026

چین اور برطانیہ کے درمیان سنہری دور کے تجارتی مذاکرات کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ۔برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر آئندہ ہفتے بیجنگ کا دورہ کرینگے، دونوں ممالک میں سنہری دور کے تجارتی مذاکرات کی بحالی کیلئے کوششیں جاری ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ممالک سی ای او کونسل بنانے پر بھی متفق ہو گئے ہیں۔ اس کونسل کا تصور 2018 میں اس وقت کی برطانوی وزیر اعظم تھریسا مے اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے پیش کیا تھا۔کیئر اسٹارمر کا یہ دورہ 2018 کے بعد کسی بھی برطانوی سربراہ کا پہلا دورہ چین ہو گا۔ دوسری جانب برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق صدر ٹرمپ کی دھمکیوں کے سبب برطانوی وزیراعظم کا چین کا دورہ ملتوی بھی ہو سکتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی