i بین اقوامی

سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والے ممالک پر زیادہ ٹیرف لگے گا: ٹرمپتازترین

February 24, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی سپریم کورٹ کے فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں پر زیادہ ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔امریکی صدر نے کہاکہ سپریم کورٹ فیصلے پر کھیلنے والے ممالک کو مزید سخت اقدامات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے خبردار کیا کہ جو ملک امریکی سپریم کورٹ کے مضحکہ خیز فیصلے سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرے گا اس پر زیادہ ٹیرف لگے گا۔ امریکی سپریم کورٹ پچھلے ہفتے اپنے فیصلے میں ٹرمپ کی طرف سے دنیا کے ملکوں پر عائد ٹیرف کو غیر قانونی قرار دے چکی ہے۔امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ٹرمپ نے جس قانون کے تحت یہ ٹیرف لگائے وہ قومی ایمرجنسی کے لیے بنایا گیا، قانون ٹرمپ کو اضافی ٹیرف لگانے کی اجازت نہیں دیتا۔اس حوالے سے صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ بطور صدر انہیں ٹیرف منظوری کے لیے کانگریس میں جانے کی ضرورت نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی