i بین اقوامی

ہسپانوی وزیر اعظم کے غزہ سے متعلق بیان کا اسرائیل برا مان گیا، سفیر واپس بلا لیاتازترین

December 01, 2023

ہسپانوی وزیر اعظم کی جانب سے غزہ میں بربریت کیخلاف آواز اٹھانے پر اسرائیل برا مان گیا، اسرائیل نے سپین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا،ایک انٹرویو میں ہسپانوی وزیر اعظم نے کہا تھا کہ غزہ کی جو ویڈیوز اور تصاویر سامنے آ رہی ہیں ان میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بڑی تعداد میں بچے مر رہے ہیں، ہمیں اس حوالے سے سخت تحفظات اور شکوک ہیں کہ اسرائیل عالمی قوانین کی پاسداری کر رہا ہے یا نہیں، یورپی یونین فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے تاکہ خطے میں امن کے قیام میں مدد مل سکے،اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہسپانوی وزیر اعظم کے اس بیان کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسرائیلی سفیر کو واپس بلانے کا اعلان کیا اور تل ابیب میں موجود ہسپانوی سفیر کو بھی احتجاج کیلئے طلب کیا، یہ گزشتہ 10روز میں ہسپانوی سفیر کی دوسری بار طلبی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی