i بین اقوامی

صومالیہ میں سیلاب کے دوران 21افراد جاں بحق، سیکڑوں بے گھرتازترین

April 06, 2023

صومالیہ میں گزشتہ ہفتے آنے والے سیلاب کے دوران 21افراد جان کی بازی ہار گئے اور 100ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں،اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کے رابطہ دفتر کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے جنوب میں گیڈو میں خشک سالی سے متاثرہ باردھیرے علاقے میں طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب نے ایک لاکھ افراد کو بے گھر کر دیا ہے،ایتھوپیا کی سرحد پر بارش کے باعث دریائے شبیل اور کیوبا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے عوام کو خبردار کیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی