i بین اقوامی

صومالی لینڈ، فوجیوں اور مخالفین کے درمیان تصادم،40افراد ہلاکتازترین

February 08, 2023

صومالیہ سے یکطرفہ طور پراعلان ِ آزادی کرنے والے صومالی لینڈ کے شہر لاس آنود میں فوجیوں اور حکومت مخالفین کے درمیان تصادم میں تقریبا 40افراد ہلاک ہو گئے،لاس آنود کے شعبہ صحت کی ٹیموں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق شہر میں ہونیو الی جھڑپوں میں خواتین اور بچوں کے بھی شامل ہونے والے 40افراد لقمہ اجل جبکہ 60سے زائد زخمی ہوئے،صومالی لینڈ حکومت کا کہنا تھا کہ مسلح اپوزیشن کی جانب سے فوجیوں پر حملے کے بعد تصادم ہوا، جب کہ اپوزیشن گروپوں نے دعوی کیا کہ ان کے اجلاس پر صومالی لینڈ کے فوجیوں نے دھاوا بولا تھا،مخالفین چاہتے ہیں کہ صومالی لینڈ کے فوجی سول، سناگ اور سینی کے علاقوں کو چھوڑ کر ان علاقوں کو صومالی ریاست سے وابستہ کر دیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی