i بین اقوامی

سویڈن میں منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آگیاتازترین

August 16, 2024

یورپی ملک سویڈن میں وبائی مرض منکی پاکس کا پہلا کیس سامنے آ گیا ہے، متاثرہ مریض کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔سویڈن حکومت نے وبائی مرض ایم پوکس کے پہلے کیس کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ متاثرہ مریض کے سماجی رابطوں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔اس سے قبل جمعرات کے روز عالمی ادارہ صحت نے جمہوریہ کانگو میں پھیلنے والی وبا کے بعد دو سال میں دوسری بار ایم پوکس کو عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی حالت قرار دیا تھا،سویڈن کے وزیر صحت اور سماجی امور جیکب فورسمیڈ نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ہمیں طبی ماہرین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ سویڈن میں ہمارے پاس منکی پاکس کی ایک سنگین قسم کا کیس ہے، جسے کلیڈ آئی کہا جاتا ہے،وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور اس وبائی مرض کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی