i بین اقوامی

سویڈن کی نیٹو میں رکنیت کی ترک خارجہ کمیشن سے منظوری،سویڈن کا خیر مقدمتازترین

December 28, 2023

سویڈش وزیر خارجہ توبیاس بل اسٹروم نے نیٹو میں ان کے ملک کی رکنیت پر مبنی قرارداد کی تر پارلیمان کے خارجہ کمیشن سے منظوری ملنے کا خیر مقدم کیا ہے، بل اسٹروم نے سوشل میڈا ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ ہم ترک پارلیمان کے خارجہ کمیشن کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں امید ہے کہ ترک پارلیمان بھی اسے قبول کر لے گی جس کا ہمیں بے صبری سے انتظار ہے،یاد رہے کہ سویڈن کی نیٹو میں رکنیت سے متعلق پروٹوکول کو گزشتہ روز ترک پارلیمان کے خارجہ کمیشن نے قبول کر لیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی