i بین اقوامی

سوڈانی حکومت کا وفد جدہ معاہدے کے سلسلے میں مصر جائے گاتازترین

August 19, 2024

سوڈان میں خانہ جنگی کے دوران شہریوں کی زندگیوں اور املاک کے لیے پیدا شدہ خطرناک صورت حال میں حکومتی وفد مصر جائے گا۔عرب میڈیاکے مطابق سوڈانی حکومت نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ ان کا وفد جدہ معاہدے کے سلسلے میں مصر جائے گا تاکہ جدہ معاہدے کے مطابق شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لیے بات چیت کی جا سکے تاہم اس سلسلے میں وفد کے ارکان یا وفد کی قاہرہ روانگی کے لیے کسی متعین تاریخ کا فوری طور پر ذکر نہیں کیا ہے،واضح رہے سوڈان میں مسلح افواج اور پیرا ملٹری فورسز آر ایس ایف کے درمیان خانہ جنگی جاری ہے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی