i بین اقوامی

سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15تارکین وطن جان سے گئےتازترین

August 15, 2022

سوڈان سے لیبیا میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 15تارکین وطن تپتے ہوئے صحرا میں مردہ حالت میں پائے گئے،عالمیمیڈیا رپورٹس کے مطابق سوڈان سے لیبیا آنے کی کوشش کے دوران تارکین وطن کی گاڑیوں کا ایندھن ختم ہوگیا اور انھوں نے پیدل ہی سفر شروع کردیا، پانی اور خوراک نہ ہونے اور سخت گرمی میں طویل راستہ طے کرنے کے دوران 15افراد ہلاک ہوگئے،لیبیا کے حکام کا کہنا تھا کہ 9تارکین وطن کو بچالیا گیا تاہم ان کی حالت خراب ہے جب کہ 2تارکین وطن لاپتہ ہیں،ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق جنگ زدہ ملک سوڈان سے ہے جو اچھے مستقبل کی خاطر براستہ لیبیا یورپ جانا چاہتے تھے۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی