سوڈان کی مشرقی ریاست بحیرہ احمر کے علاقے اونی میں کان کے پانچ حصے بیٹھنے سے 10 کانکن ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امدادی ٹیموں نے 10 لاشیں اور 21 زخمی کانکن نکال لیے ہیں جبکہ ملبے تلے دبے دیگر افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کے مطابق حادثے کی حتمی ہلاکتوں اور لاپتا افراد کی تعداد کا تعین تاحال نہیں ہوسکا۔ واضح رہے سوڈان میں کان کنی لاکھوں افراد کے روزگار کا ذریعہ ہے اور ملک کی تقریبا 80 فیصد سونے کی پیداوار اسی شعبے سے ہوتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی