i بین اقوامی

سوڈان میں جاری انسانی بحران میں 70 لاکھ افراد امداد کے منتظرتازترین

October 04, 2023

سوڈان سماجی ترقی کے وزیر احمد آدم بخیت نے انکشاف کیا ہے کہ 70لاکھ افراد کو انسانی امداد کی ضرورت ہے،انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جنگ میں ہونے والی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ملک میں انسانی صورتحال انتہائی نازک ہے،انہوں نے کہا کہ فوری طور پر 4 لاکھ 80 ہزارٹن انسانی امداد کی ضرورت ہے،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیرون ملک سے آنے والی تمام انسانی امداد نامزد ایجنسیوں کی جانچ پڑتال سے مشروط ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انسانی امداد ریپڈ سپورٹ فورسز تک نہیں پہنچی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کی وجہ سے 6 لاکھ 40 ہزار سوڈانی مہاجرین چاڈ، مصر اور جنوبی سوڈان چلے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی