چین کے سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کی چھی تائی کاونٹی میں نئے ہوائی اڈے نے کا م شروع کر دیا ہے جس کے بعد اس وسیع علاقے میں سول ہوائی اڈوں کی تعداد 26 ہو گئی ہے۔ چائنا ایکسپریس ایئر لائنز کے مطابق مغربی سنکیانگ کے کاشغر کے ہوائی اڈے سے تقریبا دو گھنٹے کے سفر کے بعد گزشتہ صبح پہلی پرواز چھی تائی جیانگ بولاک ہوائی اڈے پر اتری ۔ توقع ہے کہ نیا ہوائی اڈہ سا لانہ 4 لاکھ 70 ہزار مسافروں کی آمد و رفت اور 1 ہزار ٹن سامان اور ڈاک کی ترسیل کے کام آئے گا جہاں سے چھ پروازوں کے ذریعے چھی تائی کو سنکیانگ کے اندر اور باہر آٹھ شہروں سے منسلک کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی