i بین اقوامی

سنگاپورنے اسرائیل جنگ کی تصاویر یا کسی دوسرے ملک کا پرچم لہرانے پر پابندی عائد کر دیتازترین

November 08, 2023

سنگاپور نے اسرائیل حماس جنگ کے حوالے سے ایسے کتبے اٹھانے پر پابندی لگا دی ہے جو جنگ سے متعلق ہوں یا جن پر اس جنگ سے متعلق کوئی تصویر یا علامت ظاہر کی گئی ہو البتہ سر کارسے پہلے اجازت حاصل کی ہو تو پھر پابندی کی خلاف ورزی نہیں مانی جائے گی،لیکن پابندی کی خلاف ورزی کی صورت میں چھ ماہ تک قید کی سزا ہو سکتی یا 500سنگاپوری ڈالر جرمانہ کیا جا سکے گا۔ جرمانہ اور سزائے قید دونوں بھی کی جا سکتی ہیں،وزارت داخلہ کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق اس قانون کا اطلاق تمام غیر ملکی پرچموں اور بینروں پر بھی ہو گا۔وزارت داخلہ کے مطابق اسرائیل حماس جنگ کا معاملہ مشتعل کرنے والا ہے۔ اس کی وجہ سے قومی امن متاثر ہو سکتا ہے۔ اس لیے یہ پابندی لگانا ضروری تھا،وزارت نے بیان میں کہا ہے دہشت گردی کی حمایت اور فروغ کی کوشش کرنا اور اس مقصد کے لیے کوئی'ڈسپلے' کرنا یا لوگوز' اٹھانا غیر قانونی ہو گا، اسی طرح حماس اور القسام بریگیڈ کا نام بھی کسی بینر وغیرہ میں نظر انداز نہیں کیا جائے گا،دوسری جانب سنگاپور کی پارلیمان نے پیر کے روز متفقہ طور پر شہریوں پر تشدد کی مذمت کی اور تاہم یہ بھی قرار دیا کہ بیرونی لڑائی کو ہم اپنے ہاں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی