i بین اقوامی

سمندری طوفان جنوبی کیلیفورنیا سے ٹکرا گیا، جزیرہ نما میکسیکو میں ایک شخص ہلاکتازترین

August 21, 2023

سمندری طوفان ہیلری جنوبی کیلیفورنیا سے ٹکرا گیا، جزیرہ نما میکسیکو میں ایک شخص ہلاک ہو گیا، متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سمندری طوفان جزیرہ نما میکسیکو اور لاس اینجلس میں تباہی مچاتا ہوا جنوبی کیلیفورنیا پہنچ گیا ہے، گورنر کیلیفورنیا نے متاثرہ علاقوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے نیشنل گارڈز کو طلب کر لیا،طوفان ٹکرانے کے بعد کئی علاقوں میں سڑکیں بہہ گئیں، سکول بھی بند کر دیئے گئے، اعلی حکام نے سنگین صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید اقدامات کی ہدایت کر دی، طوفان جنوبی کیلیفورنیا کے بعد شمالی علاقے کی طرف بڑھ رہا ہے،دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ طوفان کی وجہ سے شدید بارش اور سیلاب کا خدشہ ہے، میکسیکو کے دوسرے سب سے بڑے شہر تیجوانا میں زیادہ خطرے والے علاقوں میں لوگوں سے عارضی پناہ گاہوں میں جانے کی اپیل کر دی،امریکی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ 48گھنٹے میں پورے سال کی بارش ہونے کا امکان اور سمندری طوفان پیشگوئی کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی