i بین اقوامی

سمندری طوفان ڈانا بھارتی ریاست اڈیشہ کے ساحل سے ٹکراگیا،10لاکھ افراد کی نقل مکانیتازترین

October 25, 2024

سمندری طوفان ڈانا بھارتی ریاست اڈیشہ کے ساحل سے ٹکراگیا، جگت سنگھ پور، کیندراپاڑا، بھدرک، اور بالاسور میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔علاقے میں ایک سو دس کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے لگیں، درخت جڑ سے اکھڑ گئے، طوفان کے باعث دس لاکھ افراد پہلے ہی نقل مکانی کر چکے ہیں۔ طوفان اور بارشوں سیپروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوا ہے۔ بھارتی حکام نے کئی دفاتر اور اسکول بند کر دئیے ہیں اور ہنگامی حالات کے پیش نظر فوج، بحریہ، کوسٹ گارڈ اور امدادی ٹیموں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔یاد رہے کہ بھارت کے مشرقی ساحل طویل عرصے سے سمندری طوفانوں کا شکار ہیں۔گزشتہ سال انڈیا میں مہلک طوفان سے 523 افراد ہلاک ہوئے اور ایک اندازے کے مطابق 2.5 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی