i بین اقوامی

سلامتی کونسل اجلاس، اسرائیل نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دیتازترین

October 03, 2024

اسرائیل نے ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دے دی،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی مندوب نے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ ایران کو میزائل حملوں کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی اور ایسے نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا جن کا تصور بھی نہیں کیا ہوگا،اسرائیل کے مندوب کا مزید کہنا تھا کہ ایران تمام مہذب قوموں اور اپنے عوام کا دشمن ہے۔ سلامتی کونسل ایران کے خلاف پابندیاں عائد کرے۔ ایران کے میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ ایران نے اسرائیل پر 400سے زائد بیلسٹک میزائل داغے جو اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے گئے۔ میزائل حملوں کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجائے گئے اور اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی