ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس ہوا،اجلاس میں امریکہ نے سلامتی کونسل سے ایران حملے کی مذمت کر نے اور پاسدارانِ انقلاب پر پابندی لگانے کا مطالبہ کردیا۔ امریکا نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا،امریکا نے اجلاس کے دوران موقف اختیار کیا کہ اسرائیل جوابی حملے میں شہریوں کی حفاظت یقینی بنائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی