سینیگال میں ایک تبلیغی جماعت کی تقریب میں جانے والے نائیجیرئن باشندوں کا ایک پندرہ رکنی گروہ برکینا فاسو میں مارا گیا،مقامی میڈیا کیمطابق سینیگال کے علاقے کوالاک میں شیخ ابراہیم نیاس کی تبلیغی جماعت کی ایک تقریب میں شرکت کی غرض سے جانے والینائیجیرئن گروپ پر برکینا فاسو میں حملہ کیا گیا جس میں پندرہ افراد مارے گئے، واقعے کو نائیجیرئن صدر محمد بخاری نے افسوس ناک قرار دیتے ہوئے بتایا ہے کہ نائیجیریا اور برکینا فاسو کی حکومتیں رابطے کی حالت میں ہیں اور اس واقعے میں ہلاک شدگان کی میتوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکنہ اقدامات کیے جائیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی