i بین اقوامی

سیلاب کے بعد بحالی اورتعمیرنومیں پاکستان سے تعاون جاری رکھیں گے، چینتازترین

August 31, 2022

چین نے کہا ہے کہ سیلاب کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں پاکستان سے تعاون اورمدد جاری رکھیں گے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دوست وہ جو مصیبت میں کام آئے،چین سیلاب کی تباہی کے بعد بحالی اور تعمیر نو کے کاموں میں پاکستان کی مدد اورتعاون جاری رکھے گا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ قدرتی آفات سے محفوظ رہنے اور ان کی شدت میں کمی لانے کے لئے دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی