سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے غزہ میں اسرائیل کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے،غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ کو مقتل گاہ میں تبدیل کر دیا، غزہ میں کوئی جگہ بھی محفوظ نہیں، ہر علاقہ ممکنہ کلنگ زون ہے۔انتونیو گوتریس نے مزید کہا ہے کہ غزہ میں تباہی کی انتہائی سطح ناقابل فہم اور ناقابل معافی ہے، فلسطین اسرائیل تنازع کو حل کرنیکا وقت آ گیا، فریقین پر امن عزم کا مظاہرہ کریں تاکہ معاہدے تک پہنچ سکیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی