i بین اقوامی

سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کا پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر دکھ کا اظہارتازترین

August 30, 2022

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا ہے،پاکستان کے مستقل مندوب منیراکرم سے ملاقات کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ عالمی برادری سے خصوصی اپیل کریں گے کہ پاکستان کی مدد کی جائے، جس سے پاکستان میں بحالی اورتعمیر نو کا عمل ممکن بنایا جاسکے گا،ملاقات میں منیراکرم نے پاکستان میں سیلاب سے اموات اور 33 لاکھ سے زائد افراد کے نقل مکانی سے متعلق آگاہ کیا جس پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

کریڈٹ:انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی