i بین اقوامی

سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا، برطانوی وزیر اعظمتازترین

April 23, 2024

برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے کہا ہے کہ سیاسی پناہ گزینوں کو جلد روانڈا منتقل کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں رشی سونک نے کہا کہ پناہ گزینوں کو لے کر پہلی پرواز 10سے 12ہفتوں میں روانہ کی جائے گی ، روانڈا بھیجنے کے لیے ایک ایئر فیلڈ سٹینڈ بائی کے طور پر موجود ہے، کمرشل پروازیں بھی تیار ہیں۔برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ جو لوگ غیرقانونی طریقے سے برطانیہ پہنچے اور اب سیاسی پناہ کی تلاش میں ہیں ان کے لیے برطانیہ میں کوئی جگہ نہیں۔اس حوالے سے برطانوی حکومت کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ اقدام چینل کراسنگ کو روکے گا اور لوگوں کے سمگلروں کے کاروباری ماڈل کو تباہ کرے گا لیکن ناقدین کا کہنا ہے کہ لوگوں کو روانڈا بھیجنے کا منصوبہ غیر انسانی ہے اور مشرقی افریقی ملک محفوظ جگہ نہیں ہے۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے کہا تھا کہ برطانیہ آنے والے پناہ گزینوں کو روانڈا منتقل کرنے کے لیے بنایا گیا مجوزہ قانون بنیادی قانونی اصولوں اور انسانی حقوق سے متضاد ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی