i بین اقوامی

سی پی سی کے اعلی عہدیدار کی سان فرانسسکو کے میئر سے ملاقاتتازترین

April 20, 2024

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ( سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ لیو جیان چھاو نے امریکی ریاست کیلیفورینا کے شہر سان فرانسسکو کے میئر لندن بریڈ سے ملاقات کی۔بیجنگ میں گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے، عوامی تبادلوںکو مضبوط بنانے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو مستحکم اور دوطرفہ تعلقات کی مستحکم ترقی کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی