i بین اقوامی

شریف یونیورسٹی پر بنکر شکن بم سے حملہ، صدر ٹرمپ کی حماقت ہے، ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارفتازترین

April 06, 2026

ایران کے اول نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ تہران کی شریف یونیورسٹی پر بنکر شکن بموں سے حملہ کیا گیا جو صدر ٹرمپ کی حماقت کو ظاہر کرتا ہے۔ایکس پر اپنے بیان میں محمد رضا عارف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ یہ نہیں سمجھتے کہ کنکریٹ تباہ کرنے سے ایرانی علم کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری اصل طاقت ہمارے پروفیسرز اور اشرافیہ ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ ماضی میں کسی بھی طرح کی بربریت ایرانیوں سے علم کی طاقت نہیں چھین سکی۔ایرانی حکام نے تصدیق کی تھی کہ اتوار کی شب تہران کی شریف یونیورسٹی پر حملے سے قریبی سٹیشن کو نقصان پہنچا، جس سے مضافاتی علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل ہو گئی۔ حملے میں یونیورسٹی کے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینٹر اور ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی