شمالی کوریا نے لوانڈا میں اپنا سفارتی مشن بند کر دیا ہے جس کے بعد سفیر جو پیانگ چول نے صدر جاو لورینچو سے الوداعی ملاقات بھی کی ہے،شمالی کوریا نے انگولا کے ساتھ 1975میں سفارتی تعلقات قائم کیے تھے جسے 1988میں بعض نامعلوم وجوہات کی بنا پر بند کر دیا گیا تھا البتہ سال 2013میں اسے دوبارہ بحال کر دیا تھا،اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا پر پابندیوں کے تحت انگولا سے سال 2017میں شمالی کوریائی تعمیراتی کمپنی مانسودائی انگولا اور دیگر تمام معاہدوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا،اس سے قبل گزشتہ ہفتے شمالی کوریا نے یوگنڈا میں بھی اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی