امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کرنے روس جائیں گے،رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کی روسی صدر سے ملاقات رواں ماہ ہوگی،کم جونگ ممکنہ طور پر بکتر بند ٹرین کے ذریعے روس جائیں گے،رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کم جونگ صدر پیوٹن سے یوکرین جنگ کیلئے ہتھیاروں کی فراہمی پر تبادلہ خیال کریں گے، البتہ ملاقات کے واضح مقام کے بارے میں ابھی کوئی معلومات سامنے نہیں آئی،امریکی میڈیا کی رپورٹ پر شمالی کوریا یا روس کی طرف سے فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا،یہ ممکنہ ملاقات اس وقت کی جارہی ہے جب وائٹ ہائوس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا ہمارے پاس معلومات ہیں کہ روس اور شمالی کوریا کے درمیان ہتھیاروں کے حوالے سے مذاکرات ہونے جارہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی