i بین اقوامی

شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ کم جونگ ان کی حکومت کا خاتمہ ہوگا، جو بائیڈنتازترین

April 27, 2023

امریکی صدر جوبائیڈن نے کہاہے کہ امریکا یا اس کے اتحادیوں پر شمالی کوریا کے جوہری حملے کا نتیجہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان کی اپنی حکومت کا خاتمہ ہوگا،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن میں جنوبی کورین صدر یون سک یول کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں صدر بائیڈن کا کہنا تھا کہ امریکا، اس کے اتحادیوں یا شراکت داروں پر شمالی کوریا کا جوہری حملہ ناقابل قبول ہوگا،امریکی صدر نے خبردار کیا کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ نے جوہری حملہ کیا تو ان کی اپنی حکومت ختم ہو جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی