i بین اقوامی

شمالی کوریا بین البراعظمی میزائل کی تیاری کر رہا ہے، جنوبی کورین حکامتازترین

April 06, 2026

جنوبی کورین حکام نے دعوی کیا ہے کہ شمالی کوریا بین البراعظمی میزائل کی تیاری کر رہا ہے۔جنوبی کورین حکام کے مطابق نئے انجن کے تجربات متعدد وار ہیڈ والے ہتھیار بنانے کی تیاریوں کا حصہ ہے، شمالی کوریا کی ایران سے دوری کے آثار نظر آرہے ہیں۔جنوبی کورین حکام کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ کے باعث شمالی کوریا کو صنعتی سامان کی قلت کا سامنا ہے،شمالی کوریا کے رہنما کی بیٹی کو ممکنہ جانشین کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی