i بین اقوامی

شمالی کیرولائنا ، ہیکوری میں گاڑی پل سے کھائی میں جاگری ، 2بچیوں کے والد موقع پر ہی ہلاک ، متوفی کی بیوہ نے گوگل کو ذمہ دار ٹھہرا کر مقدمہ درج کرا دیاتازترین

September 21, 2023

شمالی کیرولائنا کے علاقے ہیکوری میں ایک گاڑی پل پر جاتے وقت کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 2بچیوں کے والد فِل پیکسن موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جس کا ذمہ دار متوفی کی بیوہ نے گوگل کو ٹھہرایا ہے،عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق 47سالہ فِل پیکسن شمالی کیرولائنا میں ایک دوست کے گھر اپنی 9سالہ بیٹی کی سالگرہ پارٹی سے رات کے وقت شدید بارش میں واپس آرہے تھے۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے فِل پیکسن نے اپنے فون پر گوگل میپس کا استعمال کرتے ہوئے تقریبا 4.3میل دور 10منٹ کے فاصلے پر اپنے گھر تک جی پی ایسہدایات آن کردیں، تاہم جی پی ایس انہیں اسنو کریک پل پر لے گیا جو 2013میں جزوی طور پر ڈھے گیا تھا،جیسے ہی وہ پل پر آئے پیکسن کی جیپ گلیڈی ایٹر سڑک سے 20فٹ نیچے کھائی میں جا گری۔ شمالی کیرولائنا کے سیکورٹی حکام نے کہا کہ عام طور پر ڈرائیوروں کو پل عبور کرنے سے روکنے کے لیے رکاوٹیں لگائی جاتی ہیں۔ لیکن کچھ دنوں میں مرمت اور توڑ پھوڑ کے کام کے بعد پل سے رکاوٹیں ہٹا دی گئی تھیں،پیکسن کی بیوہ نے اپنے شوہر کی موت کا گوگل کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے گوگل کیخلاف مقدمہ دائر کیا ہے، یہ مقدمہ 19ستمبر کو ویک کائونٹی کی نارتھ کیرولینا سپیریئر کورٹ میں دائر کیا گیا ہے، جہاں گوگل کا رجسٹرڈ دفتر بھی موجود ہے،مقدمے میں الزام لگایا گیا ہے کہ گوگل نے ٹوٹے ہوئے پل کے بارے میں شہریوں کی شکایات کو نظر انداز کیا اور اپنے نقشوں کو اپ ڈیٹ کرنے میں ناکام رہا۔ مقدمے میں یہ بھی بتایا گیا کہ اپریل 2023تک گوگل میپس نے پل کو قابل گزر راستے کے طور پر دکھایا ہوا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی