بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ واجد اور ان کے دوراقتدار میں ارکان پارلیمنٹ کو جاری کیے گئے تمام ڈپلومیٹک پاسپورٹ منسوخ کر دیئے ہیں۔ بنگلہ دیش کے محکمہ داخلہ کی طرف سے اعلان کردہ اس فیصلے میں سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کا سفارتی پاسپورٹ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ڈپلومیٹک پاسپورٹ رکھنے والے افراد کو بعض ممالک کے ویزا فری سفر کے علاوہ دیگر مراعات بھی حاصل ہوتی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی