i بین اقوامی

شامی انتظامیہ ہر ممکن تعاون کیلئے تیار، عالمی برادری کو بھی اسکی مدد کرنی چاہئے، سعودی وزیر خارجہتازترین

January 23, 2025

سعودی عرب نے کہا ہے کہا کہ شامی انتظامیہ بین الاقوامی برادری کے ساتھ تعاون کرنا چاہتی ہے۔سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے سوئٹزر لینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام کی انتظامیہ تعاون کررہی ہے۔انہوں نے شام کے صدر بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام پربین الاقوامی پابندیاں اٹھانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو عبوری مرحلے میں شام کی مدد کرنی چاہئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی