شام میں ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے گئے ہیں،اسرائیلی اخبار کا کہنا ہے کہ ایران کی حامی عراقی ملیشیا نے ایک ہی دن میں تین امریکی فوجی اڈوں پر حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے،اسرائیلی اخبار کے مطابق عراقی ملیشیا نے عراق اور اردن بارڈر پر بھی امریکی بیس کو نشانہ بنایا،اس حوالے سے امریکی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے،دوسری جانب اسرائیلی فوج نے لبنانی سرحد پر حملہ کرکے حزب اللہ کے چار کارکنوں کو شہید کردیا جب کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان پر میزائلوں سے بھی حملے کیے،سرحدی قصبہ کفرکلا اور شمال میں تل نحاس کے قریب "الحراج" کے علاقے نشانہ بنائے گئے،ادھر حزب اللہ کا دعوی ہے کہ اس نے شیبا فارمز سمیت مختلف علاقوں میں اسرائیلی فوج کے 5ٹھکانوں پر گائیڈڈ میزائلوں سے حملے کیے ہیں اور دیگر دو حملوں میں اسرائیلی ٹینک اور فوجی گاڑی تباہ کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی