i بین اقوامی

شام، دمشق کے نوا ح میں منی بس میں دھماکہ، 2 افراد جاں بحق،13زخمیتازترین

August 07, 2026

شام کے دارالحکومت دمشق کے نواحی علاقے جرمانہ میں ایک منی بس میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے ہیں۔غیرملکی میڈیارپورٹس کے مطابق دھماکہ منی بس کے اندر نصب دھماکا خیز مواد پھٹنے کے باعث ہوا۔ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔واقعے کے بعد سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، جبکہ دھماکے کی نوعیت، اس کے محرکات اور ممکنہ جانی نقصان سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے حالات اور ہلاکتوں یا زخمیوں کی تعداد کی تصدیق کا عمل جاری ہے، جس کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔دی ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق دھماکہ دمشق کے مضافاتی علاقے میں پیش آیا، جس کے بعد سیکیورٹی اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔حالیہ مہینوں میں شام کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی صورتحال بدستور غیر یقینی ہے اور وقفے وقفے سے ایسے واقعات پیش آتے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی