i بین اقوامی

شام اور لبنان کی سرحد پر اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے تین ارکان جاں بحقتازترین

June 11, 2024

لبنان اور شام کی سرحد پر الگ الگ واقعات میں حزب اللہ کے تین جنگجوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے، پیر اور منگل کی درمیانی شبحملہ اس وقت کیا گیا جب ٹرکوں کا ایک قافلہ پڑوسی ملک شام سے لبنان داخل ہو رہا تھا۔ اسرائیلی فضائی حملوں نے لبنان کے ساتھ قصیر سرحد کے قریب علاقے میں ٹرکوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا جب قافلہ شام سے لبنان کی طرف جا رہا تھا۔ اس حملے میں 5افراد جاں بحق ہو ئے جن میں سے تین شامی شہریت کے ہیں اور حزب اللہ کے جنگجو ہیں۔حملے میں پانچ افراد زخمی ہوئے جبکہ دو لاپتہ ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی