i بین اقوامی

صحافیوں کی تنظیم نے 'رائٹرز' کے رپورٹر کی ہلاکت کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دے دیاتازترین

October 30, 2023

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم 'سرحدوں کے بغیر رپورٹرز' نے قرار دیا ہے کہ بین القوامی خبر رساں ادارے رائٹرز سے وابستہ صحافی اعصام عبداللہ کی ہلاکت اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے نشانہ لے کر فائر کرنے کا نتیجہ ہے،اعصام عبداللہ کی ہلاکت کا واقعہ 13اکتوبر کو اسرائیلی سرحد کی طرف سے ٹارگٹڈ حملوں کو نتیجہ تھا۔ نشانہ لے کر مارنے کی 'آر ایس ایف' اب تک کی تحقیقات کے حوالے سے موقف اختیار کیا ہے کہ صرف 30سیکنڈز کے دوران دو حملے اسی جگہ کیے گئے جہاں صحافی اپنی پیش ورانہ سرگرمیوں کے لیے موجود تھے،واضح رہے ڈیڑھ سال قبل غزہ میں امریکی شہریت کی حامل خاتون صحافی شیریں ابو عاقلہ کو بھی اس طرح کے واقعے میں اسرائیلی فوج نے ٹارگٹ کر کے ہلاک کر دیا تھا۔ جب وہ اسرائیل کی غزہ کے لوگوں کے خلاف ایک کارروائی کی کوریج کر رہی تھیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی