i بین اقوامی

سفارتی تعلقات بحالی سے ایران سے اختلافات کا ختم نہیں ہونگے،سعودی عربتازترین

March 13, 2023

سعودی عرب نے کہا ہے کہ ایران سے سفارتی تعلقات بحالی کا مطلب ایران سے تمام اختلافات کا خاتمہ نہیں۔ عرب میڈیا کو ایک انٹرویو میں سعودی عرب کے وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ ایران اور سعودی عرب بات چیت کے ذریعے اختلافات حل کرنا چاہتے ہیں، دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت کا معاہدہ مشترکہ خواہشات کا عکاس ہے،انہوں نے کہا کہ سعودی عرب سے سفارتی تعلقات کی بحالی کا یہ مطلب نہیں ہے کہ تمام باہمی اختلافات ختم ہوگئے ہیں، اگلے 2ماہ میں ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات بحال ہوجائیں گے، ایرانی ہم منصب سے جلد ملاقات کا منتظر ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی