i بین اقوامی

سفارتی اہلکاروں کو حراست میں لینے کے سنگین نتائج برآمد ہونگے،فرانس کی ایران کودھمکیتازترین

July 21, 2026

فرانس کے وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو نے خبردار کیا ہے کہ تہران میں فرانسیسی سفارت خانے کے دو اہلکاروں کو کئی گھنٹوں تک حراست میں رکھنے کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔فرانسیسی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بیان میں کہا ایران میں فرانسیسی سفارت خانے کے دو اہلکار ایرانی سکیورٹی اداروں کی جانب سے انتہائی سنگین ہراسانی کا نشانہ بنے جو سفارتی استثنی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی ہم منصب کو آگاہ کر دیا ہے کہ ہمارے سفارتی اہلکاروں کی حرمت اور سلامتی کی اس انتہائی سنگین اور ناقابل قبول خلاف ورزی کو بغیر نتائج کے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی