i بین اقوامی

صدر ٹرمپ سعودیہ، قطر اور امارات کے زور پر ایران پر حملے سے پیچھے ہٹے، اسرائیلی صحافی نکشافتازترین

May 19, 2026

امریکی نشریاتی ادارے سے منسلک اسرائیلی صحافی باراک رویڈ نے امریکی ذرائع سے دعوی کیا ہے کہ سعودیہ، قطر اور امارات نے امریکا سے کہا کہ ایران پر حملہ ہوا تو قیمت انہیں چکانا پڑیگی۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سرائیلی صحافی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملہ موخر کرنے کی ممکنہ وجہ کے حوالے سے انکشاف کیا ہے۔ اسرائیلی صحافی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے سعودیہ، قطر اور امارات کے رہنمائوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں بات کی، دوحہ،ابوظبی اور ریاض نے صدر ٹرمپ کو مشترکہ پیغام دیا۔اسرائیلی صحافی کے مطابق تینوں ممالک نے صدر ٹرمپ پر زور دیا کہ مذاکرات کو موقع دیں، ایران پرحملہ ہوا تو قیمت ہمیں چکانا پڑیگی۔اسرائیلی صحافی کے مطابق صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کے حامی اپنے ساتھیوں کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا، ٹرمپ نے کہا خلیجی ممالک ردعمل میں اپنی آئل اینڈ انرجی تنصیبات کی تباہی نہیں چاہتے۔واضح رہے کہ پیر و منگل کی درمیانی رات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب ، قطر اور یو اے ای کی درخواست پر ایران پر طے شدہ حملہ موخر کرنے کا اعلان کیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی