i بین اقوامی

صدر ٹرمپ نے ایران کیخلاف جنگ میں امریکی اسلحہ ختم ہونے کی خبروں کو مسترد کر دیاتازترین

July 27, 2026

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جنگ کے دوران امریکا کے اسلحے اور گولہ بارود کی قلت سے متعلق خبروں کو مسترد کر دیا۔امریکی صدر ٹرمپ نے اخبار وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا میں کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ اسلحہ موجود ہے، بلکہ ہماری ضرورت سے بھی کہیں زیادہ ہے۔اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل نے رپورٹ کیا تھا کہ جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے وائٹ ہاس کو فضائی دفاع میں استعمال ہونے والے انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر میں کمی سے آگاہ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے خبردار کیا تھا کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا ممکن ہے ، لیکن اس سے امریکی فوج کے پاس موجود میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو جائیں گے۔ایک سینیئر عہدیدار نے نام ظاہر کیے بغیر کہا کہ ایران پر حملوں کا نتیجہ توقعات کے برعکس نکلا ہے ، امریکی حملے ایران کو اندر سے متحد ہونے اور ایرانی رہنماں کو بیرونی خطرات پر توجہ مرکوز رکھنے کا موقع دے رہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی